پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، الیکشن دھاندلی کی 242 درخواستیں مسترد کر دی گئیں

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، الیکشن دھاندلی کی 242 درخواستیں مسترد کر دی گئیں

الیکشن کو دو سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے فارم 47 میں مبینہ رد و بدل کے الزامات پر دائر کی گئی بیشتر درخواستیں انتخابی ٹربیونلز میں کامیابی حاصل نہیں کر سکیں۔

فافن کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر 374 میں سے 246 درخواستوں کے فیصلے ہو چکے ہیں جن میں 242 کو مسترد کیا گیا ہے۔ یہ تمام درخواستیں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی جانب سے دائر کی گئی تھیں جن کا مؤقف تھا کہ نتائج کو فارم 45 کے برعکس تبدیل کیا گیا۔

فافن کے مطابق اب تک کسی بھی ایسی درخواست میں پی ٹی آئی کو کامیابی نہیں ملی جس پر مکمل فیصلہ ہو چکا ہو۔ مسترد ہونے والی درخواستوں میں سے 123 کو ناقابلِ سماعت قرار دیا گیا 26 میں شواہد ناکافی پائے گئے جبکہ کچھ درخواستیں واپس لی گئیں یا عدم پیروی کی بنیاد پر خارج ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:گیس کی ممکنہ قلت کے پیشِ نظر پاکستان کا بڑا اقدام

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف چار درخواستیں منظور ہوئیں اور وہ بھی بلوچستان اسمبلی کے حلقوں سے متعلق تھیں جو پی ٹی آئی کے بجائے دیگر جماعتوں کے امیدواروں نے دائر کی تھیں۔

فافن کے مطابق 180 دن میں فیصلوں کی قانونی مدت کے باوجود ٹربیونلز میں کارروائی سست روی کا شکار رہی ہے، جبکہ 105 اپیلیں اب بھی سپریم کورٹ میں زیرِ التوا ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر درخواستیں یا تو طریقہ کار کی غلطیوں یا ثبوتوں کی کمی کی وجہ سے مسترد ہوئیں، نہ کہ ثابت شدہ دھاندلی کی بنیاد پر

editor

Related Articles