5 لاکھ روپے کا کچرے جیسا بیگ،فیشن انڈسٹری حیران

5 لاکھ روپے کا کچرے جیسا بیگ،فیشن انڈسٹری حیران

فرانس کے معروف فیشن ہاؤس بالینسیگا ایک بار پھر اپنی غیر روایتی اور متنازع ڈیزائننگ کے باعث عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

برانڈ کی جانب سے ماضی میں پیش کیا گیا ایک بیگ بھی خاصا وائرل ہوا تھا، جو دیکھنے میں عام کچرے کے تھیلے سے مشابہ تھا، تاہم اس کی قیمت تقریباً 1,790 ڈالر جو کہ پاکستانی تقریباً 5 لاکھ روپے بنتے ہیں رکھی گئی تھی۔ اسی طرح ’’ڈسٹرائڈ سنیکرز‘‘ کے نام سے متعارف جوتے بھی اپنی بوسیدہ اور غیر معمولی طرزِ ڈیزائن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنے رہے۔

یہ بھی پڑھیں :29 منٹ سانس روکنے کا ناقابل یقین ورلڈ ریکارڈ سامنے آگیا

حال ہی میں پیرس فیشن ویک کے دوران برانڈ کی جانب سے ایک نیا بریسلیٹ پیش کیا گیا، جس کا ڈیزائن عام دفتری ٹیپ سے مشابہ بتایا جا رہا ہے۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا یہ جدید فیشن ہے یا صرف توجہ حاصل کرنے کی کوشش۔

یہ بھی پڑھیں :نظامِ شمسی کی سب سے خطرناک آتش فشانی دنیا

فیشن ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسی مصنوعات لگژری فیشن کی حدود کو غیر معمولی انداز میں آگے لے جا رہی ہیں، جبکہ حامیوں کے مطابق بالینسیگا جیسے برانڈز کا مقصد روایتی فیشن تصورات کو توڑ کر نئے انداز متعارف کرانا ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق لگژری فیشن برانڈز اکثر محدود ایڈیشن اور منفرد ڈیزائن کے ذریعے مارکیٹ میں اپنی پہچان بناتے ہیں، جس کے باعث ان کی مصنوعات نہ صرف فیشن بلکہ سماجی رویوں پر بھی بحث کو جنم دیتی ہیں۔

editor

Related Articles