پی ٹی آئی اندرونی احتساب کمیٹی کا بڑا اقدام، خیبرپختونخوا میں کرپشن کیخلاف شکایات کیلئے 4 علاقائی کمیٹیاں قائم

پی ٹی آئی اندرونی احتساب کمیٹی کا بڑا اقدام، خیبرپختونخوا میں کرپشن کیخلاف شکایات کیلئے 4 علاقائی کمیٹیاں قائم

پی ٹی آئی کی اندرونی احتساب کمیٹی کے سینئر ممبر شاہ فرمان نے وزیراعلیٰ سمیت وزرا، ارکان اسمبلی اور سرکاری اہلکاروں کے خلاف کرپشن سے متعلق شکایات اور درخواستیں وصول کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھا لیا ۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف  نے پشاور، ملاکنڈ، ہزارہ اور جنوبی اضلاع کے لیے چار علاقائی کمیٹیاں قائم کر دی ہیں تاکہ کرپشن سے متعلق معاملات کو منظم انداز میں سنا اور حل کیا جا سکے۔

یہ کمیٹیاں عوامی شکایات کے اندراج میں سہولت فراہم کرنے کے لیے قائم کی گئی ہیں جن کا کاکام کرپشن سے متعلق شکایات کو جمع کرنا اور انہیں انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کو بھیجنا ہےتاکہ عمران خان کے سامنے پیش کی جاسکے۔

کمیٹیوں کا مقصد پارٹی کے اندر احتساب کے عمل کو مؤثر بنانا اور مختلف اضلاع سے آنے والی شکایات کو بروقت نمٹانا بتایا گیا ہے، یہ اقدام پارٹی کے اندر شفافیت اور احتساب کے نظام کو مضبوط بنانے کی کوشش ہے۔

شکایات جمع کرانے کے لیے متعلقہ کمیٹیاں اپنے اپنے ریجن میں موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لیں گی اور ان پر کارروائی کی سفارشات پیش کریں گی۔

editor

Related Articles