مون سون بارشوں کی حالیہ صورتحال، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مون سون بارشوں کی حالیہ صورتحال، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے نےمون سون بارشوں کی حالیہ صورتحال اوردریاؤں میں سیلابی صورتحال کی رپورٹ جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق 17 اگست تک بارشوں سے پنجاب کےبڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافےکا خدشہ ہے جبکہ دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال ہے۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مری میں 28 ،راولپنڈی 22 ، نارووال 13 ،لاہوراورسیالکوٹ میں 11ملی میٹرتک بارش ریکارڈکی گئی،17 اگست تک مون سون بارشوں کےباعث پنجاب کے بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 یہ خبربھی پڑھیں :محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی

دریائےسندھ میں کالاباغ،تربیلا اور تونسہ کےمقام پرنچلےدرجےکی سیلابی صورتحال ہے،چشمہ کے مقام پر درمیانےدرجےکی سیلابی صورتحال ہے،جبکہ دریائےچناب میں خانکی اورمرالہ کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے،دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کےمقام پرنچلے درجےکا سیلاب ہے،دریائےجہلم اور راوی میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پرہے۔

رودکوہیوں اوربڑےدریاؤں سےملحقہ ندی نالوں میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے،جبکہ تربیلا ڈیم چھیانوے فیصد جبکہ منگلا ڈیم 67 فیصد تک بھر چکا ہے،بھارتی ڈیمزمیں پانی کی سطح 70 فیصد تک ہے جبکہ رواں سال موسم مون سون بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 166 شہری جانبحق ، 582 شہری زخمی ، 216 گھر متاثر اور 121 مویشی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں طوفانی بارشوں، کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر: خوفناک کلاؤڈ برسٹ سے 46 افراد ہلاک، 200 لاپتا

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق شمالی علاقہ جات میں خراب موسم کے سبب پیش آنے والے مختلف حادثات میں اب تک 70 افراد جاں بحق، کئی زخمی اور متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کے پی میں شدید بارشوں کا سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *