نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری،عمان میں پڑھائی، مفت ٹکٹ اور ماہانہ جیب خرچ بھی

نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری،عمان میں پڑھائی، مفت ٹکٹ اور ماہانہ جیب خرچ بھی

 عمان کی حکومت نے کلچرل اینڈ سائنٹیفک کوآپریشن پروگرام کے تحت پاکستانی طلبہ سمیت دنیا بھر کے امیدواروں کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔ یہ موقع ان طلبہ کے لیے ہے جو 23 سال سے کم عمر کے ہیں اور ایف اے/انٹرمیڈیٹ یا مساوی تعلیم مکمل کرچکے ہیں۔

پروگرام کی تفصیلات

اسکالرشپ کے ذریعے منتخب طلبہ کو عمان کی معروف یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں انجینئرنگ، آئی ٹی، ہیومینٹیز، سائنسی شعبہ جات اور میڈیسن جیسے مضامین میں بیچلر ڈگری حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

فراہم کی جانے والی سہولیات

  •  ٹیوشن فیس کی مکمل معافی

  • ماہانہ وظیفہ:

  •  دوسو عمانی ریال (اگر رہائش شامل نہ ہو)

  •  ایک سو چالیس  عمانی ریال (اگر مفت رہائش فراہم کی جائے)

  • سال میں ایک مرتبہ اپنے ملک کا ریٹرن ایئر ٹکٹ

  • تین یونیورسٹیوں اور دو تعلیمی اداروں کو اپنی پسند کے مطابق منتخب کرنے کی سہولت

  • اہلیت  کا معیار

  • صرف پاکستانی شہری درخواست دے سکتے ہیں

  • زیادہ سے زیادہ عمر 23 سال ہونی چاہیے

  • انٹرمیڈیٹ یا گریڈ 12 پچھلے تین سال میں مکمل کیا ہو

  • میڈیکلی فٹ ہونا لازمی ہے

  • عمان کی وزارت تعلیم سے مساوات (Equivalency) سرٹیفکیٹ درکار ہوگا

  • درکار دستاویزات

  • درست پاسپورٹ

  • تعلیمی اسناد

  • عمانی مساوات کا سرٹیفکیٹ

  • انگریزی زبان میں مہارت کا سرٹیفکیٹ (اگر دستیاب ہو)

  • درخواست جمع کرانے کی ہدایات

  • تمام دستاویزات انگریزی زبان میں جمع کرائی جائیں۔ پی ڈی ایف فائل کا سائز زیادہ سے زیادہ 2 ایم بی اور تصاویر 1 ایم بی تک ہونی چاہئیں۔ مزید یہ کہ فائل کے نام میں خصوصی کریکٹر استعمال نہ کیے جائیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *