وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کا سیلاب متاثرین کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کا سیلاب متاثرین کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ وزیراعظم نے فوری فنڈز جاری کرنے اور وزرا کو امدادی کاموں کی نگرانی کی بھی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج مشکل میں گھرے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں امدادی کارروائیاں جاری

وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کو خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے اپنی اور وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت وزیراعظم نے کی۔ اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ بحران کی گھڑی میں سیاست سے بڑھ کر عوامی خدمت کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جاں بحق افراد کے لواحقین اور دیگر متاثرین کو وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے وفاقی وزرا کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم اور بحالی کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں تاکہ شفافیت اور فوری امداد کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن، متاثرین کی امداد، راستوں کی بحالی کا کام جاری

وزیراعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ہدایت کی کہ وہ نقصانات کا حتمی تخمینہ اور امداد کی تقسیم کا جامع منصوبہ جلد از جلد پیش کرے۔

وزارت خزانہ کو ضروری فنڈز فوری جاری کرنے جبکہ وزارت صحت کو طبی ٹیمیں اور ادویات متاثرہ علاقوں میں روانہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سرکاری بریفنگ کے مطابق اب تک 400 سے زیادہ ریسکیو آپریشن مکمل کیے جا چکے ہیں اور 46 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ جائیداد کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ 12 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زیادہ لگایا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے زور دیا کہ وفاقی وزرا فیلڈ میں اس وقت تک موجود رہیں گے جب تک ہر متاثرہ شہری کو امداد فراہم نہیں کر دی جاتی اور بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر بحال نہیں ہو جاتا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *