سونے کی قیمت میں 6 روز بعد اضافہ، عالمی منڈی میں نیا رجحان

سونے کی قیمت میں 6 روز بعد اضافہ، عالمی منڈی میں نیا رجحان

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں 6 روزمسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 1500 روپے اور فی اونس 15 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا 6 روز بعد مہنگا ہوگیا۔

 پاکستان میں فی تولہ نرخ 1500 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 57 ہزار 700 روپے اور 10 گرام 1286 روپے بڑھکر 3 لاکھ 6 ہزار 670 روپے ہوگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے سے 3350 ڈالر ہوگئی۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 4031 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس نرخ 37.98 ڈالر پر برقرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چینی کی سرکاری قیمت میں 2 روپے اضافہ، نیا نرخ 175 روپے فی کلو مقرر

یاد رہے کہ پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کبھی کمی اور کبھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور کچھ بین الاقوامی فنانشل ادارے رواں سال اس قیمتی دھات کے نرخ مزید بڑھنے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔

دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ماہ ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں نے 2024ء میں 1,000 میٹرک ٹن سے زائد سونا خریدااور پچھلی دہائی کی اوسط سالانہ خریداری کے تقریباً دگنا کے برابر ہے۔

اسی وجہ سے مرکزی بینک سونے کے بڑے ذخیرہ کار ہیں، جو تاریخ میں کان کُنی کے ذریعے نکالے گئے مجموعی سونے کا تقریباً پانچواں حصہ رکھتے ہیں۔

editor

Related Articles