شدید بارشیں اور سیلاب کا خدشہ، مری ، ایبٹ آباد اور کشمیر میں تعلیمی ادارے بند

شدید بارشیں اور سیلاب کا خدشہ، مری ، ایبٹ آباد اور کشمیر میں تعلیمی ادارے بند

ایبٹ آباد میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث ڈپٹی کمشنر ایبٹ نے کل بروز منگل تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق 19 اگست کو ایبٹ آباد کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول بند رہیں گے۔

آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری شدید سیلابی الرٹ کے بعد تمام تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 19 اگست سے 23 اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد طلبا اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے کیونکہ مسلسل اور متوقع شدید بارشوں کے باعث خطے میں سیلابی صورتحال کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

اسی طرح مری میں بھی شدید بارشوں کے پیشِ نظر تمام سکول دو روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے سی ای او کے مطابق سکول منگل 19 اگست اور بدھ 20 اگست کو بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کا سیلاب متاثرین کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان

مری میں مسلسل بارش کے باعث دریاؤں اور نالوں میں طغیانی آگئی ہے جبکہ کہوٹہ جی پی او چوک اور مال روڈ سمیت مختلف مقامات پر پانی جمع ہو گیا ہے۔ گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مری اور ایبٹ آباد کو ملانے والی مرکزی شاہراہ بھی بند ہو گئی ہے۔

انتظامیہ نے ممکنہ کلاؤڈ برسٹ کے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے شہریوں اور سیاحوں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دریاؤں اور نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید شدید بارشوں کا امکان ہے اور شہریوں کو حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *