پاکستان کا بڑا تعلیمی اعزاز ، یورپی یونین کے پروگرام میں مسلسل پانچویں سال پہلی پوزیشن برقرار

پاکستان کا بڑا تعلیمی اعزاز ، یورپی یونین کے پروگرام میں مسلسل پانچویں سال پہلی پوزیشن برقرار

پاکستان نے ایک بار پھر عالمی تعلیمی میدان میں اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے یورپی یونین کے معروف تعلیمی پروگرام میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

مسلسل پانچویں سال پہلی پوزیشن حاصل کرنا نہ صرف پاکستانی طلباء کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ ملک کے تعلیمی معیار اور نوجوانوں کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی نمائندگی کا بھی مظہر ہے۔

پاکستان نے یورپی یونین کے تعلیمی پروگرام Erasmus Plus میں مسلسل 5 ویں سال بھی پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی بچے کی ذہانت نے ناسا کو بھی حیران کردیا

پاکستان کی جانب سے 98 طلباء نے اسکالرشپس حاصل کیں، اس سال یورپین یونین نے اپنے سٹار پروگرام کے تحت 1 ہزار 872 اسکالرشپس کا اعلان کیا تھا۔

80 اسکالرشپس کے ساتھ بنگلہ دیش کا دوسرا اور 75 اسکالرشپس کے ساتھ بھارت کا تیسرا نمبر رہا۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں تعلیم کا خواب اب ہوا آسان، پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خبر آگئی

یہ کامیابی پاکستانی نوجوانوں کی محنت، قابلیت اور عالمی معیار کی تعلیم حاصل کرنے کے عزم کی عکاس ہے ، مسلسل پانچ سال تک سرفہرست رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی طلباء بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں اور ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles