مومنہ اقبال کو دھمکیوں کا مقدمہ، عدالت کا اہم حکم جاری

مومنہ اقبال کو دھمکیوں کا مقدمہ، عدالت کا اہم حکم جاری

لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کو تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دے دیا۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے کی۔ عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی ضمانت میں توسیع کی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی محبت نے حیران کر دیا، عمران ہاشمی کا بڑا اعتراف

سماعت کے دوران عدالت نے دونوں ملزمان کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سامنے تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کی، جبکہ آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال نے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ کے خلاف مبینہ ہراسانی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔

editor

Related Articles