باکس آفس پر مائیکل جیکسن کا جادو، فلم نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

باکس آفس پر مائیکل جیکسن کا جادو، فلم نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

موسیقی کے عالمی شہرت یافتہ سپر اسٹار مائیکل جیکسن کی زندگی پر بننے والی بائیوپک’’مائیکل‘‘ نے ریلیز کے چند ماہ بعد ہی عالمی باکس آفس پر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

ہدایت کار اینٹونی فوکوا کی اس فلم نے دنیا بھر سے 977.4 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کر کے اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی سوانحی فلم کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم نے اوپن ہائیمر کا 975.8 ملین ڈالر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:مومنہ اقبال کو دھمکیوں کا مقدمہ، عدالت کا اہم حکم جاری

24 اپریل کو عالمی سطح پر ریلیز ہونے والی فلم میں مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن نے اپنے چچا کا کردار ادا کیا ہے، جبکہ فلم کو لائنس گیٹ کے بینر تلے پیش کیا گیا۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق صرف گزشتہ ہفتے کے دوران فلم نے مزید 9.2 ملین ڈالر کا کاروبار کیا، جس کے بعد اس کی مجموعی عالمی کمائی 977.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں :سپر ماڈل کارلی کلوس نے ٹرمپ سے تعلقات کی حقیقت بتا دی

باکس آفس ماہرین کے مطابق فلم کی کامیابی کا سلسلہ برقرار رہا تو یہ جلد ایک ارب ڈالر کا تاریخی ہندسہ بھی عبور کر لے گی۔ اس سنگ میل تک پہنچنے کی صورت میں ’’مائیکل‘‘ سال 2026 کی دوسری فلم بن جائے گی جو عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگی۔ اس سے قبل ’’سپر ماریو گلیکسی‘‘ یہ اعزاز حاصل کر چکی ہے۔

editor

Related Articles