صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے ساتھ 850 ملین ڈالر (85 کروڑ ڈالر) مالیت کے اسلحہ معاہدے پر دستخط کر د ئیے ہیں، جس کے تحت امریکہ یوکرین کو 3,350 جدید میزائل فراہم کرے گا۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ میزائل 180 سے 250 کلومیٹر کی رینج رکھتے ہیں اور یوکرین کو روس کے خلاف دفاعی اور جارحانہ حکمت عملی میں اضافی طاقت فراہم کریں گے۔
امریکی ذرائع کے مطابق اس معاہدے کے اخراجات یورپی اتحادی ممالک اٹھائیں گے، جس سے امریکہ پر مالی دباؤ کم ہوگا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ امریکہ اور نیٹو کی یوکرین کے ساتھ وابستگی کو واضح کرتا ہے اور خطے میں کشیدگی میں اضافہ کر سکتا ہے۔