عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے حکومت بلوچستان کا جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان

عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے حکومت بلوچستان کا جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان

حکومت بلوچستان نے عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے بروز جمعہ 5 ستمبر (11 ربیع الاول) عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

 وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر کل بروز جمعہ کی عام تعطیل کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منائی جائے گی، عوام جشن عید میلاد النبی ﷺ بھرپور اتحاد، امن اور اخوت کے ساتھ منائیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر ملک بھر میں 12 ربیع الاول (6 ستمبر) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز حکومت سندھ نے اعلان کیا تھا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صوبے بھر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے اہم خبر

حکومت سندھ کی جانب سے اس سلسلے میں نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 5 ستمبر بروز جمعہ اور 6 ستمبر بروز ہفتہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی، اس دوران سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *