پرائزبانڈ رکھنے والوں کیلئے رواں سال میں بڑی خوشخبری

پرائزبانڈ رکھنے والوں کیلئے رواں سال میں بڑی خوشخبری

سال 2025 پرائزبانڈ رکھنے والے شہریوں کےلیے کافی اچھا ثابت  رہا، اب تک 10 کے قریب قرعہ اندازی میں سیکڑوں خوش نصیب انعامات جیت چکے ہیں۔

قومی بچت ڈویژن نے سال کے شروع میں ہیں 2025 کے حوالے سے باضابطہ پرائز بانڈ کے شیڈول کا اعلان کیا تھا، سال کے آغاز میں 15 جنوری کو 750 روپے والے بانڈ کی پہلی قرعہ اندازی ہوئی جبکہ آخری بیلٹنگ 15 دسمبر کو 200 روپے والے پرائز بانڈ کی ہوگی۔

پاکستان میں پرائز بانڈ اسکیم شرکا کو 100 روپے سے لے کر 40000 روپے تک کے بانڈز خریدنے کی اجازت دیتی ہے، جس کے تحت خوش نصیب خواتین و حضرات کی قسمت بھی بدل جاتی ہے۔

پرائزبانڈ پاکستان بھر میں تمام شہریوں کےلیے نہ صرف ایک محفوظ سرمایہ کاری ہے بلکہ اس میں پرنسپل رقم کے ڈوبنے کے امکانات بھی ن ہونے کے برابر ہیں۔

پرائز بانڈز کو کسی بھی وقت نقد رقم میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، جس سے وہ قابل رسائی بچت کا آپشن بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

حکومت پاکستان کی جانب سے جاری پرائزبانڈ کی اسکیم کا مقصد ملک کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے دوران عوام کےلیے پیسے بچانے میں مدد کرنا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *