ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے، وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے ایک اہم سہولت کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے۔

پاکستان ریلوے اور اسٹارم فائبر کے باہمی تعاون سے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو مفت وائی فائی انٹرنیٹ فراہم کرنے کی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ ریلوے نے اس موقع پر کہا کہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر فری انٹرنیٹ کی فراہمی جدید سہولتوں کی فراہمی کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے، ان کے مطابق ریلوے میں نئی ٹیکنالوجی کے استعمال سے مسافروں کو مزید آسانیاں میسر آئیں گی، اسٹارم فائبر کے نمائندوں نے بتایا کہ یہ اقدام مسافروں کے انتظار کے وقت کو مزید مفید اور خوشگوار بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :راولپنڈی تا اسلام آباد ٹرین سروس کے آغاز کا فیصلہ، ریلوے سیکیورٹی اور مسافروں کی حفاظت اولین ترجیح ہے، محسن نقوی

گزشتہ دنوں کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے نے کہا تھا کہ ملک کے 40 اسٹیشنز پر وائی فائی سروس فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ 155 ریلوے اسٹیشنز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے، جس میں سے 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، کراچی کے 27 اسٹیشنز پر بھی سولرائزیشن کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔

مزید برآں، ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے دو ارب روپے کی فنانسنگ کے ذریعے کراچی سے روہڑی تک 480 کلومیٹر طویل ریل ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ شروع کیا گیا ہے اس منصوبے کے مکمل ہونے سے سفری دورانیہ تقریباً 4 گھنٹے کم ہو جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *