رجب بٹ نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

رجب بٹ نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

معروف یوٹیوبر  رجب بٹ نے اپنے یوٹیوب ولاگ کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ اُن کی اہلیہ ایمان اُمید سے ہیں اور وہ اس پر اللہ کے شکرگزار ہیں ۔

سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنیوالے رجب نے اپنے فالوورز سے یہ خبر ایک جذباتی انداز میں شیئر کی اور بتایا کہ ایمان اب گھر واپس آ چکی ہیں اور الحمدللہ، ہم والدین بننے جا رہے ہیں” ۔

 ولاگ میں انھوں نے اپنی اہلیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ اس وقت ملک سے باہر ہیں، لیکن وہ جلد اُن کے ساتھ ہوں گے اور اُنھیں حوصلہ نہ ہارنے کی بات کی ۔

یہ اعلان رجب اور ایمان دونوں کے لیے ایک یادگار لمحہ ثابت ہوا، جس پر اُن کے اہلِ خانہ نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

علیحدگی کی افواہوں  پر وضاحت

رجب بٹ اس سے قبل سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں جن میں طلاق اور ازدواجی مسائل کی خبریں شامل تھیں اس پر بھی وضاحت دے چکے ہیں۔

 ایک ویڈیو میں انھوں نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ “کیا میں نے کچھ کہا ہے؟”

یہ بھی پڑھیں : یوٹیوبر رجب بٹ نے پاکستان چھوڑ دیا، وجہ بھی بتادی

انھوں نے تسلیم کیا کہ ازدواجی زندگی میں کچھ اختلافات ضرور ہوئے، لیکن یہ معاملات نجی نوعیت کے تھے۔ رجب نے مزید کہا کہ شادی کے بعد کے ابتدائی چھ ماہ میں وہ زیادہ تر گھر سے باہر رہے۔

ویڈیو کے اختتام پر اُنھوں نے کہا کہ “سب خوش ہوں گے، سوائے میرے” یہ جملہ اُن کے جذباتی بوجھ کا اظہار تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *