یوٹیوبر رجب بٹ نے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا مجھے نہیں معلوم کہ یہ مشکل وقت کب ختم ہوگا لیکن میں اپنے والدین کی سلامتی کےلیے دعاگو ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ نے مسلسل تنازعات کا شکار ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے حالیہ ولاگ میں انکشاف کیا کہ وہ اس وقت پاکستان میں نہیں ہیں اور وہ 23 مارچ کی رات پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ اس حوالے سے اپنے ایک وی لاگ میں انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنی جان کی کوئی پرواہ نہیں لیکن اپنی والدہ اور خاندان کی حفاظت کے لیے خوفزدہ تھا، جلدی میں بغیر کسی سامان کے اکیلے یہاں آیا ہوں اور میرے اہل خانہ کو بھی میرے پاکستان سے جانے کا علم بعد میں ہوا، اب مجھے نہیں معلوم کہ یہ مشکل وقت کب ختم ہوگا لیکن میں اپنے والدین کی سلامتی کےلیے دعاگو ہیں۔
رجب بٹ نے نے مزید کہا کہ میں نے زندگی میں سب کچھ حاصل کیا لیکن اب مجھے اپنے گھر میں رہنے کی اجازت نہیں اور میری زندگی میں سکون بھی نہیں ہے، میں نے غلطی کی لیکن جب خدا معاف کردیتا ہے تو انسانوں کی کیا حیثیت ہے؟ لوگوں سے معاف کرنے کی درخواست کرتا ہوں، اگر میری پریشانیوں سے میرے والدین کو کچھ ہوا تو میں کبھی خود کو معاف نہیں کر پاؤں گا۔
واضح رہے کہ رجب بٹ ان دنوں توہین مذہب کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں جس نے انہیں ملک چھوڑنے پر مجبور کریا، ان کا یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے اپنا پرفیوم لانچ کیا، جس کا متنازع نام ان کے لیے ان تمام پریشانیوں کا باعث بن گیا۔