ملک میں طاقتور بارشوں کا سسٹم داخل ہونے کو تیار، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

ملک میں طاقتور بارشوں کا سسٹم داخل ہونے کو تیار، محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

بارش برسانے والا نیا طاقتورسسٹم ملک میں داخل ہونے کیلئے تیار، اتوار سے بدھ تک شدید بارشوں کی شدید پیشگوئی کردی گئی ۔

محکمہ موسمیات  نے سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں بادل جم کر برسنے کی پیشگوئی کر دی، سندھ میں7سے9ستمبرتک موسلادھار بارشیں ہوں گی جس سے کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خطرہ ہے ۔

اسلام آباد ، راولپنڈی بھی بارش برسانے والا سسٹم موجود  اسلام آباد اور راولپنڈی ایک بارش برسانے والا سسٹم اسلام آباد میں بن رہا ہے جبکہ   پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مزید بارشوں سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھی کل سے 9 ستمبر کے دوران بارش کا امکان ہے، اسلام آباد اور گردونواح میں آج  سے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ موسمیات کی سندھ میں 7 سے 10 ستمبر تک شدید بارشوں کی پیشگوئی

لاہور کا مطلع جزوی ابر آلودہ لاہور کا مطلع جزوی ابر آلودہے، محکمہ موسمیات  کے مطابق  آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا امکان ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سنٹی گریڈ ہوگا۔

شہر قائد میں موسم گرم، حبس کی کیفیت برقرارہے ، درجہ حرارت بھی 29ڈگری تک پہنچ گیا، گرمی کی شدت 35 ڈگری تک محسوس ہونے لگی، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 7 سے 9 ستمبرکے دوران بارش کاامکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارشیں متوقع ہیں ، خیبر پختونخوا میں وزیرستان، کوہاٹ، ہنگو، چراٹ، دیر میں بعض مقامات پر بارش متوقع ہے، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر ، بار کھان ، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، لسبیلہ، خضدار ، آواران ، سانگھڑ، تھر پارکر اور عمرکوٹ  میں گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پربارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 7 سے 9 ستمبر کے دوران سندھ میں شدید بارش کے باعث پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

ڈی جی خان اور بلوچستان کے مشرقی ، جنوبی علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی اور بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیلابی صورتحال کے باعث پنجاب میں میٹرک امتحانات ملتوی

دوسری جانب  پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے 10 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا ۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے  6 سے 9 ستمبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور کچھ علاقوں میں فلش فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

editor

Related Articles