ملک میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 907 ہوگئی

ملک میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 907 ہوگئی

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

ملک بھر میں  بارشوں اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 907 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ایک ہزار 44 زخمی ہوئے۔

 نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے اعداد وشمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے، ان کی موت دریا میں ڈوبنے سے ہوئی اور ان کا تعلق پنجاب کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تھا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے آج تک مجموعی طور پر بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مختلف حادثات سے 907 افراد جاں بحق 1044 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی پنجاب میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 48 فیصد سیلاب جبکہ 27 فیصد سے زائد افراد کی موت گھروں کے گرنے کی وجہ سے ہوئی، جبکہ 7 فیصد سے زائد افراد مختلف واقعات میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ 6 فیصد سے زائد لوگ دریا میں آئے سیلاب کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ 3 فیصد کے قریب لوگ کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں مارے گئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر پنجاب میں 233، خیبرپختونخوا میں 502، سندھ میں 58، گلگت بلتستان میں 41، آزاد کشمیر میں 38 اور اسلام آباد میں 9 افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب میں اب تک 654، خیبرپختونخوا میں 218، سندھ میں 78، بلوچستان میں 5، گلگت بلتستان میں 52، آزاد کشمیر میں 34 اور اسلام آباد میں 3 افراد زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق دوران مون سون بارشوں اور سیلاب سے اب تک 7 ہزار 848 گھر تباہ ہوئے، جس میں سے 5 ہزار 903 گھروں کو جزوں نقصان پہنچا جبکہ 1945 گھر مکمل تباہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :سیلابی صورتحال، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق دوران مون سون اب تک 6180 مویشی بھی مارے جا چکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *