تریموں میں پانی کی سطح میں بڑا اضافہ، پنجاب سے آنے والے سیلابی ریلے ہیڈ پنجند پہنچ گئے

تریموں میں پانی کی سطح میں بڑا اضافہ، پنجاب سے آنے والے سیلابی ریلے ہیڈ پنجند پہنچ گئے

پنجاب سے آنے والے سیلابی ریلے ہیڈ پنجند پہنچ گئے ہیں، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ہیڈ پنجند بیراج پر اس وقت پانی کی آمد ساڑھے تین لاکھ سے زائد جبکہ کُل آمد چار لاکھ کیوسک کے قریب ہے۔ دوسری جانب گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ گڈو بیراج پر پانی کی آمد تین لاکھ 66 ہزار کیوسک اور سکھر بیراج پر دو لاکھ 30 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے۔

ننکانہ صاحب

دریائے راوی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے اور ہیڈ بلوکی پر ایک لاکھ 57 ہزار 65 کیوسک پانی کی آمد و اخراج رپورٹ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راؤ نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب زدگان کو کھانے کے ساتھ مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

تریموں

تریموں بیراج میں پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے یہاں بہاؤ 4 لاکھ 71 ہزار 863 کیوسک تک پہنچ گیا ہے، جبکہ صرف ایک گھنٹے کے دوران 70 ہزار کیوسک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وہاڑی

دریائے ستلج میں بھی پانی کا دباؤ بڑھ گیا ہے، ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر ساڑھے تین لاکھ سے زائد، ہیڈ سلیمانکی پر ایک لاکھ 32 ہزار اور ہیڈ اسلام پر ایک لاکھ 3 ہزار کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق ضلع کے 90 سے زائد مواضعات اور تقریباً 73 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، ساڑھے 68 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تقریباً 50 ہزار مویشی بھی محفوظ مقامات پر پہنچا دیے گئے ہیں۔

 

فصلوں کو لگ بھگ 50 ہزار ایکڑ تک نقصان ہوا ہے، ضلع میں 17 فلڈ ریلیف کیمپس قائم ہیں، جہاں متاثرین کو یومیہ 7 ہزار کھانے اور 500 راشن بیگ فراہم کیے جا رہے ہیں۔

اس کے ساتھ 11 میڈیکل کیمپس اور 19 کلینک آن ویلز فعال ہیں جن میں اب تک 4 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج اور 542 کو فیلڈ ہسپتال میں طبی امداد دی گئی ہے۔ لائیوسٹاک کے لیے 12 کیمپس قائم کیے گئے جہاں 45 ہزار سے زیادہ مویشیوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ

این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 907 تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید دو افراد پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دریا میں ڈوبنے سے جان کی بازی ہار گئے۔

26 جون سے اب تک پنجاب میں 233، خیبرپختونخوا میں 502، سندھ میں 58، گلگت بلتستان میں 41، آزاد کشمیر میں 38 اور اسلام آباد میں 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ زخمیوں کی مجموعی تعداد 1044 ہے۔

سیلاب سے ملک بھر میں 7848 مکانات کو نقصان پہنچا ہے، جن میں سے 1945 مکمل طور پر تباہ اور 5903 جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ اس کے علاوہ اب تک 6180 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *