25000 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے ہوجائیں تیار! بڑی خبر آگئی

25000 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے ہوجائیں تیار! بڑی خبر آگئی

پرائز بانڈ ایک محفوظ بچت اسکیم ہے، جس میں اگرچہ باقاعدہ منافع نہیں ملتا، مگر قرعہ اندازی کے ذریعے بڑی رقم جیتنے کا موقع ہر کسی کو ملتا ہے۔

رواں ماہ 10 ستمبر 2025 کو نیشنل سیونگز سینٹر کراچی میں 25 ہزار روپے مالیت کے پریمیم پرائز بانڈ (رجسٹرڈ) کی قرعہ اندازی نمبر 19 منعقد کی جائے گی، جس میں بڑے انعامات دیے جائیں گے۔

 مرکزی ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق پریمیم پرائز بانڈ عام بانڈز سے مختلف ہے کیونکہ یہ خریدار کے نام پر جاری کیا جاتا ہے، جس پر چھ ماہ بعد منافع بھی دیا جاتا ہے اور سہ ماہی قرعہ اندازی میں شامل ہونے کا موقع بھی ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نئی ہونڈا سٹی ایسپائر ایس اب پاکستان میں ! قیمت نے سب کو حیران کردیا

 اس قرعہ اندازی میں مختلف کیٹیگریز میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے جن میں دو انعامات تین کروڑ روپے کے، پانچ انعامات ایک کروڑ روپے کے اور 700 انعامات تین لاکھ روپے کے ہوں گے۔

جیتنے والوں کو انعامی رقم پر ٹیکس کٹوتی کا سامنا کرنا پڑے گا، جو ٹیکس دینے والوں کے لیے 15 فیصد اور غیر ٹیکس دہندگان کے لیے 30 فیصد ہے۔

انعامی رقم کے حصول کے لیے کسی قسم کا دعویٰ دائر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ رقم براہِ راست فاتحین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : چنگان نے ایلسوِن اور اوشان X7 کی قیمتوں میں کمی کر دی

یہ قرعہ اندازی ہر تین ماہ بعد منعقد ہوتی ہے اور بڑے انعامات کی وجہ سے عوام میں خصوصی دلچسپی کا باعث بنتی ہے، جس کی بنا پر پاکستانی پرائز بانڈز کو محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ قرار دیتے ہیں۔

اگر آپ بھی پرائز بانڈ رکھتے ہیں تو قرعہ اندازی کی تاریخوں پر نظر رکھتے رہیں شاید خوش نصیبی آپ کے دروازے پر دستک دے رہی ہو۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *