تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔ فیصلہ کن معرکہ شارجہ میں رات 8 بجے شروع ہو رہا ہے، جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
گرین شرٹس نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور پریکٹس کی ہے اور فائنل میں بہترین کارکردگی کا عزم ظاہر کیا ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان رواں سیریز میں اب تک دو میچز کھیلے گئے، جن میں ہر ٹیم نے ایک ایک میچ جیتا ہے، جس کے بعد فائنل کا مقابلہ سنسنی خیز ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ میزبانی کرنے والی متحدہ عرب امارات کی ٹیم چار میں سے کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی اور وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔