راولپنڈئ کے نواحی علاقے روات کے قریب ذخیرہ کی گئی 6 ہزار ٹن سے زائد گندم فیڈ مل سے برآمد کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈئ کی ضلعی انتظامیہ کا گندم کی ذخیرہ اندوزی پر فیڈ ملز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق روات کے قریب ذخیرہ کی گئی 6 ہزار ٹن سے زائد گندم برآمد کرلی گئی اور فیڈ مل کو سیل کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق پنجاب بھر میں فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر دفعہ 144 نافذ ہے اور سیلابی صورتحال کے باعث صوبے میں فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پنجاب کی فیڈ ملز نے مرغیوں کی خوراک کیلئے 1 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم ذخیرہ کی تھی، حالات معمول پرآنے تک فیڈ ملزمیں گندم کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔