پاکستانی طلباء اب کینیڈا میں سکالرشپ کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تقریباً 40 ہزار ڈالر تک کمانے کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
کینیڈا نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے طالب علموں سے اسکالرشپ کے لیے درخواستوں کی وصول کا آغاز کر دیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکومت نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے ’کینیڈا گریجویٹ ریسرچ اسکالرشپ 2026‘ کیلیے درخواستیں وصول کرنا شروع کریں۔ اسکالرشپ حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ کو مالی مدد کیلیے سالانہ 40 ہزار ڈالر دیے جائیں گے۔
یہ اسکالرشپ نہ صرف کینیڈین شہریوں بلکہ بین الاقوامی طلبہ کے لیے بھی دستیاب ہے جو کینیڈا کی کسی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی پروگرام میں زیر تعلیم ہیں۔
کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق اسکالرشپ کے حصول کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر 2025 ہے اور یہ پی ایچ ڈی کی سطح کے پروگراموں کے لیے ہے ، اسکالرشپ کا مقصد تحقیق، جدت، تخلیقی سوچ اور علم کے فروغ کیلیے نئے و باصلاحیت محققین کی سرپرستی کرنا ہے۔
منتخب امیدواروں کو سالانہ 40 ہزار کینیڈین ڈالر کی مالی امداد دی جائے گی جو زیادہ سے زیادہ تین سال تک جاری ہے، اسکالرشپ حاصل کتنے کیلیے ضروری ہے کہ غیر ملکی طلبہ کو کینیڈا کی کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ لیا ہوا ہونا چاہیے۔
درخواست دہندہ نے 31 دسمبر 2025 تک پی ایچ ڈی کی 36 ماہ کی تعلیم مکمل نہ کی ہو، مشترکہ پروگرام جیسے (MD/PhD، MA/PhD) کے طلبہ بھی اہل ہیں بشرطیکہ پروگرام میں تحقیقی تھیسس شامل ہو جبکہ درخواست دہندگان کو متعلقہ کینیڈین ادارے کے ذریعے درخواست دینا ہوگی۔
مزید معلومات اور اپڈیٹس کیلیے اسکالرشپ ریجن کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
پاکستانی طلباء اب کینیڈا میں نہ صرف تعلیمی اخراجات کو تو پورا کر سکتے ہیں، بلکہ Co‑op کے ذریعے 40 ہزار CAD سالانہ تک اضافی آمدنی بھی حاصل کر سکتے ہیں ، یہ اسکالرشپ پلاننگ اور محنت کے نتیجے میں ایک قابلِ حصول مقصد ہے۔