دوحا: قطر کے دارالحکومت دوحا میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھماکے کتارا کے علاقے میں ہوئے، جس کے بعد فضا میں دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان دھماکوں میں حماس کے مذاکراتی رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ شہید ہوگئے۔
قطر نے اپنے دارالحکومت میں اسرائیلی حملے کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی یہ مجرمانہ جارحیت نہ صرف عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ قطری عوام اور وہاں مقیم افراد کی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔
قطری وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی رویے کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ خطے کے امن و سلامتی کے ساتھ مسلسل کھلواڑ ناقابل قبول ہے۔