ایپل نے اپنے “اوو ڈروپنگ” ایونٹ میں نئی مصنوعات متعارف کرا دیں، تقریب رونمائی میں آئی فون 17سیریز، ایپل واچ کے نئے ماڈلز اور ایئر پوڈز پرو تھری پیش کیے گئے، جو پری آرڈرز کے لیے دستیاب ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایپل کے آئی فون17 معیاری ماڈل میں پہلی بار پروموشن ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے، یہ فون 6.3 انچ ڈسپلے، طاقتور اے19 چپ، 48 میگا پکسل ڈوئل فیوژن کیمرا سسٹم اور نیا “سینٹر اسٹیج” فرنٹ کیمرا فراہم کرتا ہے۔
اس کی بیٹری لائف 30 گھنٹے تک ویڈیو پلے بیک دیتی ہے جبکہ تیز رفتار چارجنگ صرف 20 منٹ میں 50فیصد بیٹری کو چارج کر دیتی ہے۔ اس ماڈل کی قیمت 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 799 ڈالر سے شروع ہوگی۔
آئی فون ایئر: ایپل نے سب سے پتلا آئی فون بھی متعارف کرایا جس کی موٹائی صرف 5.6 ملی میٹر ہے۔ 6.5 انچ سپر ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسپلے، 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 3ہزار نٹس برائٹنس کے ساتھ آتا ہے۔ اس میں اے19 پرو چپ اور نیا توانائی بچانے والا سسٹم بھی شامل کیا گیا ہے، جس کی قیمت 256 جی بی ماڈل کے لیے 999 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
آئی فون 17 پرو اور پرو میکس: پرو ماڈلز میں ویپر کولنگ سسٹم، ایلومینیم باڈی اور 8ایکس آپٹیکل زوم والا 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا شامل ہے۔ یہ فونز پروفیشنل ویڈیو فیچرز جیسے ’پروریز رو‘ اور ’ایپل لاگ ٹو‘ سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ اس کی قیمت پرو کے لیے 1,099 ڈالر اور پرو میکس کے لیے 1,199 ڈالر سے شروع ہوگی۔
ایپل واچ سیریز الیون: نئی ایپل واچ بلڈ پریشر کے ابتدائی آثار جانچنے کی صلاحیت رکھتی ہے “سلیپ اسکور” فیچر اور فائیو جی کنیکٹیوٹی فراہم کرتی ہے، نئی ایپل واچ ایلومینیم اور ٹائٹینیم کیسز میں دستیاب ہے۔ اس کی قیمت 399 ڈالر سے شروع ہوگی۔
ایپل واچ ایس ای تھری اور الٹرا تھری: بجٹ ماڈل ایس ای تھری میں ہمیشہ آن ڈسپلے، جیشر کنٹرولز اور اسلیپ اپنیا ڈٹیکشن شامل ہیں۔ اس کی قیمت 249 ڈالر رکھی گئی ہے۔
الٹرا تھری ماڈل بڑی ڈسپلے، سیٹلائٹ کنیکٹیوٹی اور 42 گھنٹے بیٹری لائف کے ساتھ آئے گا۔ اس کی قیمت 799 ڈالر سے شروع ہوگی۔
ایئر پوڈز پرو تھری: ایپل کے نئے ایئر پوڈز پرو میں حقیقی زبان ترجمہ کرنے کی صلاحیت، بہتر نائس کینسلیشن، دل کی دھڑکن مانیٹرنگ اور نیا ڈیزائن شامل ہے۔ اس کی بیٹری لائف اب 8 گھنٹے تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس کی قیمت 249 ڈالر مقرر ہے اور 19 ستمبر سے دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ تمام نئے آئی فون اور ایپل واچ ماڈلز 12 ستمبر سے پری آرڈر جبکہ 19 ستمبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے جبکہ ایئر پوڈز پرو تھری کے پری آرڈر ملنا شروع ہوگئے ہیں۔