پنجاب حکومت کی جانب سے بی ایس  سی ڈگری کے حامل اساتذہ کیلئے خوشخبری

پنجاب حکومت کی جانب سے بی ایس  سی ڈگری کے حامل اساتذہ کیلئے خوشخبری

حکومت پنجاب، محکمہ اسکول ایجوکیشن کی طرف سے 9 ستمبر 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بی ایس سی 14 سالہ ڈگری اور ایم ایس سی ، بی ایس کی سولہ سالہ ڈگریوں کو ترقی کیلئے 16 سال کی ڈگری کے طور پر تسلیم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب، محکمہ اسکول ایجوکیشن کی طرف سے 9 ستمبر 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق
PST سے EST پر ترقی کے لیے BSc (14 سالہ) اور BS/MSc (16 سالہ) ڈگریوں کی مساوات کے حوالے سے QEDC اجلاس کی کارروائی منعقد ہوئی جس میں ترقی کے لیے 16 سالہ ڈگری کو تسلیم کیا گیا: اگر کسی استاد کے پاس BS یا MSc (16 سالہ تعلیم) ہے تو وہ اب Primary School Teacher (PST) سے Elementary School Teacher (EST) کے عہدے پر ترقی کے اہل ہوں گے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیش میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے کی غرض سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر BSc (14 سالہ) کی بنیاد پر ترقی دی جا رہی ہے تو 16 سالہ تعلیم یافتہ (BS/MSc) افراد کو ترجیح دینا زیادہ معقول اور معیاری ہوگا۔

نوٹیفیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ سائنس مضامین سے متعلقہ ڈگریاں اگر BS (16 سالہ) ڈگری میں کم از کم 70% مواد درج ذیل مضامین سے متعلق ہو: – ریاضی، فزکس، کیمسٹری، بوٹنی، زولوجی، بایولوجی تو وہ BSc کے مساوی سمجھی جائے گی اورترقی کے لیے قابل قبول ہو گی۔ اس طرح سے اب BS/MSc (16 سالہ تعلیم) رکھنے والے اساتذہ بھی PST سے EST کی ترقی کے حقدار ہوں گے، بشرطیکہ ان کی ڈگری سروس رولز کے مطابق ہو۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *