گھر میں نظر بند سابق صدر بولسونارو عدالت میں پیش نہیں ہوئے ، سابق صدر کے وکیل نے سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف اپیل دائرکرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سماعت کے لیے 11 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔
امریکی صدر نے سزا کو مایوس کن قرار دیدیا
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے برازیل کے سابق صدربولسونارو کی سزا مایوس کن قرار دےدی، صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا برازیلین سپریم کورٹ کا فیصلہ غیرمتوقع ہے۔