پاک فوج کے کامیاب آپریشن میں ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات

پاک فوج کے کامیاب آپریشن میں ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات

پاک فوج کے کامیاب آپریشن میں ہتھیار ڈالنے والے خارجی عبدالصمد کے تہلکہ خیز اعترافی بیان سے فتنۂ الخوارج کے دہشت گرد گروہوں کے مکروہ چہرے بے نقاب ہو گئے ہیں۔

اعترافی بیان میں عبدالصمد نے بتایا کہ انہوں نے تقریباً ساڑھے چار سال افغانستان میں گزارے اور وہاں کلاشنکوف چلانے کی تربیت حاصل کی،اس کے بعد وہ منظر ہیل پہنچے جہاں انہوں نے گل بہادر گروپ کے کمانڈر صادق سے ملاقات کی اور تقریباً تین ماہ گزارے بعد ازاں وہ زنگوٹی خرسین پہنچے اور حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر اسد کے ساتھ شامل ہو گئے۔

عبدالصمد کے مطابق  مینار والی مسجد میں اسد ملا نے انہیں فوج کو مرتد کہ کر آئی ڈی، مائنز اور ڈرون بم بنانے کی تربیت دی، اس دوران مسجد میں نازیبا ویڈیوز چلتی رہیں اور گانے بجائے جاتے تھے۔

یہ خبربھی پڑھیں :’فتنۃ الخوارج‘ اور ’فتنۃ الہندستان‘ بھارت کی ناکام پراکسیز ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

اسد ملا بچوں کو بھی اپنے کاموں میں شامل کرتا اور فوج کے خلاف ہدایات دیتا، عبدالصمد نے کہا کہ ان کاموں کو دیکھ کر انہیں لگا کہ یہ لوگ کافروں سے بھی بدتر ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فتنۂ الخوارج کے دہشت گرد قرآن کی بے حرمتی، بچوں سے زیادتی اور مساجد کی توہین کرتے ہیں، جب انہوں نے گروپ چھوڑنے کا ارادہ کیا تو فوج نے چھاپہ مارا، جس کے بعد دہشت گرد وہاں سے فرار ہو گئے، اس دوران اسد ملا نے موبائل فون اور شناختی کارڈ جمع کر لیے  جبکہ کچھ شناختی کارڈ اپنے ساتھ لے گئے۔

عبدالصمد نے کہا کہ زنگوٹی کی مساجد ان کا مرکزی مرکز تھیں  اور دیگر علاقے کی مساجد میں بھی متعدد افراد گروپ کے زیر کنٹرول تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پانچ سال طالبان کے ساتھ اور صرف پانچ دن فوج کے ساتھ گزارے، لیکن فوج کی حقیقی اخلاقی اور صحیح پالیسی دیکھ کر انہیں حقیقت کا علم ہوا کہ طالبان ہی منافق ہیں۔

عبدالصمد نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو ایسے دہشت گردوں سے دور رکھیں اور فوج کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ملک میں امن قائم رکھا جا سکے۔ ان کے اعترافات نے اسلام کے نام پر فساد پھیلانے والے خوارج کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے، اور اسلام کے نام پر دہشت پھیلانے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا وقت آ چکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *