ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا ایک اور اسپیل برسنے کو تیار

ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا ایک اور اسپیل برسنے کو تیار

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کے ایک اور اسپیل کے برسنے کی یپشگوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں چند مقامات پربارش کاامکان ہے، مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور جہلم میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے اموات کی تعداد97 ہوگئی،45لاکھ افراد متاثر،پی ڈی ایم اے کی رپورٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون کا سلسلہ 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روزتک کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہے گا تاہم شہر میں بوندا باندی یا ہلکی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلا اسپیل آئندہ 5 روز میں بارش برسا سکتا ہے، شہرمیں سمندری ہوائیں بحال ہوچکی ہیں، شہر میں15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے، ہوا میں نمی زیادہ ہونے سے اچانک بادلوں کی تشکیل ہوسکتی ہے۔

 کوہستان، سوات، بٹگرام، دیر اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، آزادکشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے بارش کا امکان ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :سیلابی صورتحال، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے

محکمہ موسمیات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کی توقع ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم ٹھٹہ اور لسبیلہ میں ہلکی بارش ہوئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *