مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے بُری خبر، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے بُری خبر، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

مہنگائی کا ایک اور بوجھ بڑھنے کو تیار ،16ستمبر سےپیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی کرنے کی تجویز آگئی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات 4 روپے79 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر   4 روپے79 پیسےاضافہ جبکہ پیٹرول فی لیٹر 1 روپے 54 پیسے تک مہنگا ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی نئی لہر، آٹے اور روٹی کی قیمت میں مسلسل اضافہ

ذرائع  کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 3 روپے 6 پیسے فی لیٹر  جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز ہے۔

 حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد ایک لیٹر پیٹرول 264.61 روپے سے بڑھ کر 266.15 روپے کا ہوجائے گا  اور ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 269.99 روپے سے بڑھ کر 274.78 روپے  ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پرانی موٹرسائیکل لیکر آئیں اور نئی موٹر سائیکل لے جائیں، بڑی پیشکش

ذرائع کے مطابق منظوری کے بعد 16 ستمبر سے منظور شدہ نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *