خطرے کی گھنٹی، اوگرا نے نئی سمری کرلی تیار، عوام ہو جائیں خبردار

خطرے کی گھنٹی، اوگرا نے نئی سمری کرلی تیار، عوام ہو جائیں خبردار

ملک میں 16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں،ذرائع کے مطابق یہ اضافہ دو ہفتوں کے لیے ہوگا۔

پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کے باعث ملک میں پٹرول کی قیمت میں تقریباً 1 روپے 75 پیسے فی لٹر اضافہ متوقع ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر تک، مٹی کے تیل میں 3 روپے فی لٹر تک اور لائٹ ڈیزل میں تقریباً 3 روپے 70 پیسے فی لٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :مہنگائی سے ستائی عوام کیلئے بُری خبر، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) 15 ستمبر کو نئی قیمتوں کی سمری وزارتِ خزانہ کو بھیجے گی، وزیرِاعظم کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گی۔

یاد رہے کہ حکومت نے یکم ستمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا، اس فیصلے کے مطابق پٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لٹر برقرار رکھی گئی تھی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے کمی کے بعد 269 روپے 99 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی تھی،مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 46 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 176 روپے 81 پیسے فی لٹر رکھی گئی تھی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے کمی کے بعد فی لٹر قیمت 159 روپے 76 پیسے کر دی گئی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *