ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا

ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا

کروشیا میں جاری ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں  بھارت کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں بھارتی پہلوان کا وزن زیادہ نکلا جس کے باعث بھارتی دستے کو 57 کلو گرام فری اسٹائل کے وزن کے دوران شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک بھارت بڑا مقابلہ آج، ایشیا کپ کی تاریخ میں کس کا پلڑا ہمیشہ بھاری رہا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق اولمپک برانز میڈلسٹ امان سہراوت کا وزن 1.7کلو گرام زیادہ تھا۔

اس حوالے سے بھارتی آفیشل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے، امان کا وزن کیسے اور کیوں بڑھا۔

واضح رہے 22 سالہ امان سہراوت دیگر پہلوانوں سے پہلے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کے لیے 25 اگست کو کروشیا پہنچے تھے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *