ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کے گروپ اے میں آج دبئی کے میدان پر روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔
شائقین کرکٹ اس بڑے ٹاکرے کے لیے پرجوش ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل میچ سے پہلے انجری کا شکار ہو گئے ،رپورٹس کے مطابق منگل کو متحدہ عرب امارات کے خلاف 20 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے شبمن گل کو پریکٹس کے دوران ہاتھ پر چوٹ لگی۔
چوٹ لگنے کے بعد گل سخت تکلیف میں دکھائی د ئیے اور فزیو تھراپسٹ کے معائنے کے بعد میدان سے باہر چلے گئے۔
اس دوران بھارتی کپتان سوریہ کمار یادیو اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو زخمی کھلاڑی کے ساتھ بات کرتے دیکھا گیا۔
کچھ دیر آرام کے بعد شبمن گل دوبارہ نیٹ پر واپس آئے اور بیٹنگ پریکٹس جاری رکھی جس سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ آج کے اہم میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔