کوئٹہ کے سریاب مل کے علاقے میں کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کا مدرسے پر دستی بم حملہ، دو بچے شہید

کوئٹہ کے سریاب مل کے  علاقے میں کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کا مدرسے پر  دستی بم حملہ، دو بچے شہید

کوئٹہ کے سریاب مل کے علاقے میں واقع امدادیہ مدرسے کے قریب کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کی جانب سے کئے گئے دستی بم حملے کے نتیجے میں دو بچے شہید ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق کچھ دیر قبل کالعدم بی ایل اے کے حملہ آوروں نے سریاب مل کے علاقے میں امدادیہ مدرسے پر ایک دستی بم پھینکا۔ حملے کے نتیجے میں دو بچے شہید ہوگئے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

شہید ہونے والے بچوں کی شناخت محمد سفیان ولد مولوی احمد علی عمر 10سالہ اور خلیل الرحمان ولد عبد الرحمن عمر 11سالہ سے ہوگئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے بچے کا نام اسداللہ ولد نیاز محمد 7سالہ بتائی جارہی ہے۔ ن

واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی فورسز حرکت میں آگئیں۔ حکام کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم سے متعلق ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور ضروری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ کے روس اور یوکرین کے صدور سے ٹیلیفونک رابطے، یوکرین جنگ کے خاتمے پر بات چیت

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد متعلقہ علاقے کی سرچ اور نگرانی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ حملے میں ملوث عناصر کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔ اس کے علاوہ، واقعے کے ذمہ دار افراد کا سراغ لگانے کے لیے بی آئی سی ای اور ڈبلیو آئی سی ای کو بھی متحرک کر دیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles