ایپل نے اپنا نیا آئی فون آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس۔26 عالمی سطح پر 15 ستمبر 2025 سے لانچ کر دیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹ نہ صرف وژوئل اعتبار سے سب سے نمایاں ہے بلکہ اس میں ’اے آئی‘ کی طاقت سے چلنے والی خصوصیات بھی شامل کی گئی ہیں، جن میں نیا لیکوئیڈ گلاس ڈیزائن، ریئل ٹائم کال اسکریننگ، لائیو ترجمے اور تخلیقی ٹولز شامل ہیں۔
نیا وژوئل انداز، لیکوئیڈ گلاس
آئی او ایس۔26 کا مرکزی حصہ نیا لیکوئیڈ گلاس انٹرفیس ہے، جو کہ شفاف اور متحرک انداز میں ایپ آئیکنز اور سسٹم مینیو کو ظاہر کرتا ہے۔ ایپل کے مطابق، یہ نیا ڈیزائن صارفین کو زیادہ دلچسپ اورانٹرایکٹو تجربہ فراہم کرتا ہے، جس میں سفاری کے لیے ایڈاپٹیو لےآؤٹس اور لاک اسکرینز کے لیے تھری ڈی وال پیپرز شامل ہیں۔
صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس نئے وژوئل تجربے کو سراہا ہے، اگرچہ کچھ نے شیشے جیسے انٹرفیس کے ساتھ تھوڑی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت کا بھی ذکر کیا ہے۔
’اے آئی‘ کی نئی سطح میں اسمارٹ سری، کال اسکریننگ اور جن-ایموجی، ایپل انٹیلیجنس کے ذریعے، آئی او ایس۔26 میں کئی نئی ’اے آئی‘ فیچرز متعارف کرائی گئی ہیں، ریئل ٹائم کال اسکریننگ، جو آنے والی کالز کو لائیو ٹرانسکرائب کرتی ہے۔
ایپس میں لائیو ترجمے کی سہولت، زیادہ ذہین سری، جو ای میلز کا خلاصہ پیش کر سکتی ہے اور کیلنڈر ایونٹس تجویز کرتی ہے۔ جن-ایموجی اور امیج پلے گراؤنڈ، جو صارفین کے پرامپٹ سے کسٹم ایموجیز اور تصویریں تیار کرتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فیچرز ایپل کو گوگل جیسے حریفوں،، خاص طور پر ’اے آئی‘ کے میدان میں آگے لے جا سکتے ہیں۔
میسجز، فون اور گیمنگ میں بہتری
میسجزایپ میں اب پولز، کسٹم چیٹ بیک گراؤنڈز اور بہتراسپیم فلٹرز شامل کر دیے گئے ہیں، جبکہ فون ایپ میں ہولڈ اسسٹ کا اضافہ ہوا ہے، جو کال پر انتظار کرنے والے صارفین کے لیے آمبیئنٹ ساؤنڈز چلاتی ہے۔
گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے نئی گیمز ایپ متعارف کرائی گئی ہے، جو گیمز، پری ویوز اور ریکمنڈیشنز کو ایک جگہ لاتی ہے۔ کار پلے کو بھی نیا ڈیزائن دیا گیا ہے، جس میں محفوظ وائس کنٹرولز اور بہتر نیویگیشن انٹیگریشن شامل ہیں۔
ایپل کی بیٹری وارننگ
ایپل نے اس بار ایک نایاب انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ، اپ ڈیٹ کے فوراً بعد عارضی بیٹری ڈرین اور پرفارمنس میں فرق محسوس ہو سکتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بیک گراؤنڈ پروسیسز جیسے ڈیٹا انڈیکسنگ اور ایپس کی اپ ڈیٹ کچھ وقت لیتی ہیں، جس سے بیٹری متاثر ہو سکتی ہے۔
ایپل نے وضاحت کی کہ یہ ایک عام عمل ہے اور پرفارمنس عموماً چند دنوں میں مستحکم ہو جاتی ہے۔ ’آئی او ایس۔26 ان تمام ’آئی فونز‘ کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے جو آئی فون۔12 یا آئی فون ایس ای۔2 یا اس کے بعد کے ماڈلزہیں۔
ڈویلپرزاور کاروباروں کے لیے نئے مواقع
’آئی او ایس۔26‘ میں نئے ’اے پی آئی ایس‘ دستیاب ہیں، جو ڈویلپرز کو لیکوئیڈ گلاس ڈیزائن کے ساتھ مزید متاثرکن ایپس بنانے کی سہولت دیتے ہیں۔ کاروباری صارفین کے لیے بھی مزید پرائیویسی ٹولز شامل کیے گئے ہیں‘۔
اس نئی اپ ڈیٹ کو ڈیزائن اور انٹیلیجنس کا حسین امتزاج کہا جا رہا ہے، جو ’آئی او ایس۔26 ‘ کو ایک نئی موبائل ’او ایس‘ معیاری مثال کے طور پر پیش کرتا ہے اور ایپل کو صنعت میں سبقت دلاتا ہے۔