سیمنٹ مزید سستا،فی بوری کتنے کی ہوگئی؟

سیمنٹ مزید سستا،فی بوری کتنے کی ہوگئی؟

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات گزشتہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1390 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.07 فیصد کم ہے۔ 4 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1391 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 11 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1443 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1443 روپے تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1367 ، راولپنڈی 1372، گوجرانوالہ 1420 ، سیالکوٹ 1410، لاہور 1443، فیصل آباد 1380 ، سرگودھا 1370 ، ملتان 1424 ، بہاولپور 1450 ، پشاور 1350 اور بنوں میں 1300 روپے ریکارڈ کی گئی ۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1367 روپے ، حیدر آباد 1427، سکھر 1465، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1510 اور خضدار میں 1483 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب کوہاٹ سیمنٹ کے سالانہ منافع میں 30.33 فیصد اضافہ ہواہے ۔ کمپنی کےمالیاتی نتائج کےمطابق 30جون 2025 کو ختم ہونےوالے گذشتہ مالی سال کیلئے کوہاٹ سیمنٹ کا منافع 11.6 ارب روپے رہا جبکہ 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے سال میں کمپنی کو 8.9 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *