مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کے بعد روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیائے خوردونوش، خصوصاً گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
بازاروں میں درجہ اول کا گھی 560 روپے فی کلوگرام اور درجہ دوم کا گھی 530 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہورہا ہے۔ اسی طرح درجہ اول کوکنگ آئل 575 سے 580 روپے فی لیٹر جبکہ درجہ دوم آئل 560 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ کمپنیوں نے ریٹس بڑھا دیے ہیں، جس کے باعث انہیں بھی مجبوری میں قیمتیں بڑھانا پڑی ہیں۔