خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ہوید پولیس چوکی پر شدت پسندوں کا حملہ جس کے نتیجے میں پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان بھاری ہتھیاروں کا استعمال اور فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں واقع بوید پولیس چوکی پر بڑی تعداد میں شدت پسندوں نے حملہ کیا اور اس وقت پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ میں متعدد شدت پسندوں کے زخمی ہونے کا امکان ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا ہے۔