وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب بھی شریک تھے۔
سعودی شاہی محل آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
اس سے قبل سعودی عرب پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے کو سعودی فضائیہ کے ایف-15 لڑاکا طیاروں نے اپنی حفاظت میں لیا اور ایئر بیس تک مکمل پروٹوکول دیا۔ بعد ازاں رائل ٹرمینل پر ڈپٹی گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔