لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی اُلٹنے سے 61 افراد ہلاک

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی اُلٹنے سے 61 افراد ہلاک

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی الٹنے سے 61 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 13 افراد کو بچالیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق کشتی لیبیا کے مشرق شہرتوبروک کے ساحل کے قریب الٹی، یو این ایچ سی آر کے مطابق کشتی میں 74 افراد سوارتھے، جن میں سے زیادہ تر سوڈانی پناہ گزین تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی میں خوفناک آتشزدگی سے 50 سوڈانی پناہ گزین ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 24 کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا

عالمی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یہ حادثہ اس مہلک راستے پر پیش آیا جسے افریقی ممالک سے تارکین وطن یورپ پہنچنے کے لئے استعمال کرتے ہیں، تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا،  تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایسے سانحات کو روکنے کے لئے فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق صرف گزشتہ سال بحیرہ روم میں 2,452 افراد ہلاک یا لاپتہ ہوئے جس سے یہ دنیا کا سب سے خطرناک سمندری راستہ قرار دیا جاتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *