پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، ایک ہفتے میں دوسرا زلزلہ

پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، ایک ہفتے میں دوسرا زلزلہ

پنجاب کے مختلف علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جڑانوالہ کے قریب 3.8 شدت کا زلزلہ آیا۔

پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلہ رات 11 بج کر 56 منٹ پرآیا، جس کا مرکز جڑانوالہ کے جنوب میں 16 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا اوراس کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے زلزلہ زدہ افغانستان کے لیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یہ زلزلہ ایک ہفتے کے دوران پنجاب میں آنے والا دوسرا جبکہ رواں ماہ کا تیسرا زلزلہ تھا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ’اس سے قبل ہفتے کے آغاز میں بھی پنجاب کے مختلف علاقوں، جن میں ملتان بھی شامل ہے، میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی تھی، جس کا مرکز ملتان سے 126 کلومیٹر مغرب میں تھا اور گہرائی 55 کلومیٹر تھی‘۔

مزید پڑھیں:انڈونیشیا میں 6.0 شدت کا زلزلہ ،عمارتیں تباہ، درجنوں افراد زخمی

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے بعد صوبے بھر میں انتظامی ٹیموں نے عمارتوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کا صوبائی کنٹرول روم اور تمام ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24 گھنٹے الرٹ پر ہیں۔

ماہ ستمبر میں یہ تیسرا زلزلہ ہے، اس سے پہلے پہلا زلزلہ 4 ستمبر کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ممکنہ آفٹر شاکس یا مستقبل میں آنے والے زلزلوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *