اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور انہیں ان کے عہدے پر بحال کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے پر انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی
چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے فیصلہ سنایا، جس میں کہا گیا کہ سنگل بینچ کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں تھا اور اس میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی اے چیئرمین کی برطرفی کے لیے جو طریقہ کار اختیار کیا گیا، وہ قواعد و ضوابط سے ہٹ کر تھا۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے قبل ازیں پی ٹی اے چیئرمین کی تقرری کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ سنگل بینچ نے اپنے فیصلے میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ چیئرمین کی تقرری میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی اور یہ تقرری شفاف طریقے سے نہیں ہوئی۔
بریکنگ نیوز ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرکے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کر دیا
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) September 18, 2025

