9 مئی مقدمات میں متعدد پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

9 مئی  مقدمات میں متعدد پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق 12 مقدمات، جن میں جی ایچ کیو حملہ کیس بھی شامل ہے، کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں سمیت 18 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں عمر ایوب، شبلی فراز، راشد شفیق، کنول شوزب، بلال اعجاز اور احمد چٹھہ شامل ہیں۔ یہ وہ افراد ہیں جنہیں 9 مئی کے مقدمات میں سزا سنائی گئی تھی۔

خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اشتہاری قرار دیے جانے کی کارروائی مکمل کی اور ان ملزمان کے مقدمات کو علیحدہ کر دیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی قیادت عمران خان کی رہائی کے لیے سنجیدہ نہیں، صحافی طیب بلوچ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *