پاک سعودی دفاعی معاہدے پر قرارداد جمع، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین پیش

پاک سعودی دفاعی معاہدے پر قرارداد جمع، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراجِ تحسین پیش

پنجاب اسمبلی میں پاک سعودی دفاعی معاہدے کے حوالے سے قرارداد جمع کرا دی گئی ہے، جس میں وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے یہ قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کو شاہی پروٹوکول دینا اور اعلیٰ سطح پر استقبال کرنا قابلِ تعریف اقدام ہے۔

قرارداد کے مطابق یہ دفاعی معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پر گہرے اثرات ڈالے گا۔ اس کے تحت دونوں ممالک باہمی مشاورت سے مشترکہ دفاعی حکمت عملی ترتیب دیں گے۔ معاہدے میں یہ شق بھی شامل ہے کہ کسی ایک ملک پر حملہ، دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کا مشترکہ اعلامیہ سعودی سرکاری ویب سائٹ پر جاری

مزید کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فوجی تعاون کو مزید مستحکم کرنا، مشترکہ حکمت عملی بنانا اور ممکنہ جارحیت کے خلاف باہمی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پوری دنیا نے افواجِ پاکستان کی اہمیت اور طاقت کا اعتراف کیا ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم، فیلڈ مارشل، افواجِ پاکستان اور عوام کو مبارکباد بھی دی گئی۔

Related Articles