پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی آج سے شروع

پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی آج سے شروع

پرائیویٹ حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہوگی، اس سکیم کے تحت 37 ہزار 900 عازمین درخواستوں جمع کروا سکتے ہیں ۔

 وزارت مذہبی امورکا کہنا ہےکہ پرائیویٹ حج آپریٹرزگزشتہ برس کےعازمین کو پہلےموقع دیں گے،گزشتہ سال حج سے محروم رہ جانے والے  22 ہزار 97  عازمین  نے رجسٹریشن کروائی۔

 پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ سال کے عازمین کی رجسٹریشن مکمل ہونے کا بیان حلفی دیں گے۔

 وزارت مذہبی امور کےمطابق پرائیویٹ حج آپریٹرزکا کوٹہ 60 ہزارمقررکیا گیا ہے۔ 22 ہزار 97 عازمین گزشتہ برس کے 37 ہزار903 نئے درخواست گزارحج پر جاسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی وزارت حج و عمرہ نے حجاج کرام کے لئے تین اہم ہدایات جاری کر دیں

قبل ازیں مذہبی امورکے مطابق سرکاری حج درخواستوں کی وصولی کا عمل ماضی کے مقابلے میں قبل از وقت مکمل کرلیا گیاہے، پہلے مرحلے میں رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستیں وصول کی گئی تھیں جس کے بعد غیر رجسٹرڈ افراد کیلئے حج درخواستیں جمع کرانے کا مرحلہ شروع کیا گیا تھا۔

سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج زیادہ سے زیادہ 38 سے 42 دنوں کے لیے حجاز مقدس میں قیام کر سکیں گے جبکہ سرکاری سکیم کے تحت کم مدتی قیام حجاز 20 سے 25 دنوں کے لیے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : حج 2026 : حکومت کا غیررجسٹرڈ شہریوں سے بھی درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ

سرکاری سطح پر حج اخراجات کا تخمینہ 11 لاکھ پچاس ہزار اور بارہ لاکھ پچاس ہزار کا لگایا گیا ہے اور یہ رقم ڈالرز کی صورت میں بالترتیب 4050 ڈالر اور 4236 ڈالر ہوگی۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکاری حج کوٹہ 70 فیصد اور پرائیویٹ کوٹہ 30 فیصد کرنے کی منظوری دی تھی ، جبکہ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے سرکاری کوٹہ 40 فیصد اور پرائیویٹ کوٹہ 60 فیصد رکھنے کی سمری پیش کی گئی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *