پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اعلان کردہ “مشن نور” کے موقع پر نام نہاد صحافی اور یوٹیوبر عمران ریاض خان مقررہ وقت پر اذان دینے کے لیے باہر نہ نکلے۔
تاہم اس حوالے سے آزاد ڈیجیٹل (اردو) پر خبر شائع ہونے کے بعد انہوں نے تقریباً ایک گھنٹے کی تاخیر سے اذان دی اور اس کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
تحریک انصاف نے ملک بھر میں کارکنان سے اپیل کی تھی کہ وہ 20 ستمبر کی رات 9 بجے اپنے گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہو کر اذان دیں۔ تاہم مقررہ وقت گزرنے کے بعد بھی عمران ریاض خان کی جانب سے کسی قسم کی ویڈیو یا تصویر سامنے نہیں آئی تھی جس کے بعد آزاد ڈیجیٹل (اردو) نے اس حوالے سے خبر شائع کی۔
خبر کے شائع ہونے کے بعد عمران ریاض خان نے تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے اذان دینے کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی۔ اس سے یہ واضح ہوگیا کہ وہ بھی مقررہ وقت پر اذان دینے کے لیے باہر نہیں نکلے تھے اور بعد ازاں خبر سامنے آنے کے بعد تاخیر سے ویڈیو ریکارڈ کر کے شیئر کی۔