فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ہدایات پر عملدرآمد، بلوچستان میں منشیات کے خلاف فیصلہ کن مہم شروع

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ہدایات پر عملدرآمد، بلوچستان میں منشیات کے خلاف فیصلہ کن مہم شروع

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی واضح اور براہِ راست ہدایات پر بلوچستان میں منشیات کے خلاف ایک جامع اور فیصلہ کن مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں منشیات وتیل کی سمگلنگ میں ملوث کتنے لیویز اہلکار معطل ہوئے ؟

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اور مقامی اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے منشیات کی پیداوار، ترسیل اور استعمال کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، جن کا مقصد بلوچستان کو اس لعنت سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے۔

پوست کی کاشت اور منشیات کے اڈے نشانے پر

مہم کے دوران کئی علاقوں میں پوست کی فصلوں کو تلف کر دیا گیا ہے، جبکہ متعدد منشیات کے اڈوں کو ختم کیا جا چکا ہے۔ یہ کارروائیاں نہ صرف منشیات کی کاشت اور فروخت کے خلاف ہیں بلکہ ان نیٹ ورکس کے خلاف بھی کی جا رہی ہیں جو منشیات، جرائم اور دہشتگردی کے باہمی گٹھ جوڑ سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

دہشتگردی و منشیات کے نیٹ ورک کے خلاف جامع حکمت عملی

حکام کے مطابق منشیات کے خلاف یہ مہم صرف ایک عارضی کارروائی نہیں بلکہ ایک جامع، پائیدار اور طویل المدت حکمت عملی کے تحت چلائی جا رہی ہے، جس کا مقصد دہشتگرد گروہوں اور منشیات کے دھندے میں ملوث نیٹ ورکس کے اتحاد کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔ سیکیورٹی ادارے اس بات پر متفق ہیں کہ منشیات، جرائم اور دہشتگردی کا گٹھ جوڑ ہی اس تمام نیٹ ورک کو مالی اور افرادی قوت فراہم کرتا ہے۔

متبادل روزگار، مقامی افراد کے لیے نئے مواقع

حکومت بلوچستان اور وفاقی ادارے اس بات پر بھی کام کر رہے ہیں کہ منشیات کی کاشت میں ملوث افراد کو متبادل روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں، تاکہ وہ دوبارہ اس خطرناک کاروبار کی طرف نہ لوٹیں۔ زراعت، لائیو اسٹاک، ہنر مندی اور چھوٹے کاروبار کے شعبوں میں مقامی افراد کی تربیت اور مالی معاونت کا پلان تیار کیا جا رہا ہے۔

قومی ذمہ داری عوام اور ادارے مل کر حصہ لیں

حکام نے اس مہم کو ایک قومی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف حکومتی اور سیکیورٹی اداروں کی کارروائی کافی نہیں، بلکہ معاشرے کے ہر فرد، والدین، اساتذہ، اور علما کرام کو اس جنگ میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے معاشرتی شعور اور اجتماعی کوششیں انتہائی ضروری ہیں۔

مزید پڑھیں:چین میں شہباز شریف اور نریندر مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں ، دفتر خارجہ

بلوچستان میں منشیات کے خلاف یہ مہم ایک بڑے اور مثبت تبدیلی کی جانب قدم ہے، جو صرف موجودہ نسل کو نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی ایک صحت مند اور محفوظ مستقبل فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں جاری یہ مہم نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک مثال بن سکتی ہے — بشرطیکہ ہم سب اس مشن کا حصہ بنیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *