پاکستان میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ، سربراہوں کے نام سامنے آگئے

پاکستان میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ، سربراہوں کے نام سامنے آگئے

الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہو گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی کو رجسٹرڈ کر لیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین خالد زمان ہیں۔

الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن کو بھی تسلیم کر لیا ہے۔

دو نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد بڑھ کر 170 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کر دیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *