پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے فیل ہونے والے طلبہ کے لیے اہم تعلیمی اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے امتحان دینے کے مواقع میں اضافہ کر دیا ہے۔
نئی پالیسی کے تحت اب طلبہ کو فیل ہونے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ چھ مرتبہ امتحان دینے کی اجازت ہوگی جبکہ یہ مواقع چار سال کے عرصے میں استعمال کیے جا سکیں گے۔
تعلیمی حکام کے مطابق اس فیصلے کا مقصد طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولت فراہم کرنا اور ناکامی کی صورت میں ان پر دباؤ کم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنا سکیں،نئی پالیسی کا اطلاق سالانہ امتحانات 2024 سے ہوگا۔
جو طلبہ ایک بار کامیاب ہو جائیں گے، ان کے لیے بھی بعض اضافی مضامین کے امتحانات کے حوالے سے یہی پالیسی نافذ العمل رہے گی تاکہ تعلیمی معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔فیصلے سے طلبہ کو نہ صرف بہتر مواقع میسر آئیں گے بلکہ تعلیمی نظام میں لچک بھی پیدا ہوگی تاہم ساتھ ہی محنت اور تسلسل کے ساتھ تیاری کی اہمیت بھی برقرار رہے گی-